پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ عزم و ہمت سے مزین ہے،ایئر چیف

پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ عزم و ہمت سے مزین ہے،ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ اس بات کی غماز ہے کہ کوئی بھی پیشہ ور فوج تعداد اورساز و سامان کی قلت کو اپنے عزم و ہمت اور بہتر تربیت سے متوازن کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلنس میں منعقدہ  53ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب میں بطور  مہمانِ خصوصی  شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اورسچی لگن کیساتھ بہترین نظم و ضبط اورکامریڈ شپ پاک فضائیہ کے نصب العین کی مؤثر تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔
ایئر چیف

مزید :

صفحہ آخر -