زراعت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے: سپیکر قومی اسمبلی 

      زراعت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے: سپیکر قومی اسمبلی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے گفتگوکی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی اور آج چودھری پرویزالٰہی سے بھی ملا جو کہ سینئر سیاستدان ہیں۔  قومی اسمبلی میں زراعت میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے اور ایسی ہی کمیٹی پنجاب میں بنانے کا بھی کہا ہے، زراعت بہت اہم شعبہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے زراعت کے شعبہ میں اصلاحات پر بات چیت کی گئی ہے، جو گائیڈ لائن دی ہے اس پر کام کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،پنجاب میں زراعت کے شعبے میں پہلے وہ کام نہیں ہوا جتنا ہمارے دور میں کیا گیا تھا، اب دوبارہ اس پر کام شروع کر رہے ہیں جس میں چیزیں مزید بہتری کی طرف جائیں گی۔ 

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -