آصف زرداری کا ملک ذوہیب کو فون   والد مشتاق اعوان کی وفات پر تعزیت

  آصف زرداری کا ملک ذوہیب کو فون   والد مشتاق اعوان کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سابق وفاقی وزیر ملک مشتاق اعوا ن کے صاحبزادے ملک ذوہیب کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر آصف زرداری نے ملک ذوہیب اعوان سے کہاکہ ان کے مرحوم والد ملک مشتاق اعوان کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔رب تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند،سوگواران کو صبر جمیل عطاء کرے۔

زرداری تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -