سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 6151پوائنٹس بڑھ گیا، سونا 2900 روپے تولہ ڈالر 15پیسے مہنگا 

  سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 6151پوائنٹس بڑھ گیا، سونا 2900 روپے تولہ ...

  

 کراچی (اکنامک  رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کوبھی کاروبار حصص میں اتارچڑھاؤ کی کیفیت رہی لیکن مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ منگل کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 11 پوائنٹس کی مندی سے ہوا اور 100 انڈیکس 40111 پوائنٹس پر بھی آیا بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کرنے کی وجہ سے انڈیکس بڑھتا ہوا 40435تک پہنچ گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کی لہر میں ٹھہراؤ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کو پرکشش قیمتوں پر فروخت سے اوپر کی جانب گامزن مارکیٹ دوبارہ نیچے کی جانب آنے لگی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس40335سے گھٹ کر40184تک آ گیا۔ تیزی سے مارکیٹ کے سرمایے میں 8ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو سیمنٹ، فیول، ٹوبیکو، پیٹرولیم، پاور،کمیونیکیشن، فوڈز اور بینکنگ کے شعبے میں خریداری کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 61.51پوائنٹس بڑھ کر40184.01پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس16.44پوائنٹس اضافے سے 17401.87پوائنٹس پ آگیا.کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس33.70پوائنٹس بڑھ کر28232.90 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس332.69پوائنٹس کی تیزی سے 64886.88 پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھا? کے باوجود مارکیٹ کے سرمایے میں 8ارب90کروڑ61لاکھ27ہزار230روپے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب51ارب 72کروڑ54لاکھ 57ہزار822روپے سے بڑھ کر 74کھرب60ارب 63کروڑ15لاکھ 85ہزار52روپے ہو گیا۔منگل کو مارکیٹ میں 45کروڑ88لاکھ3ہزار401 حص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روز 52کروڑ26لاکھ 52ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 400کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 196میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52ڈالر اضافے سے 2005ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2900روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح2487روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ4ہزار853روپے پر جا پہنچی۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے سے بڑھ کر168.25روپے اور قیمت فروخت168.35روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.20روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.30روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت199.30روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221.50روپے پر جا پہنچی۔

سٹٓک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -