لاہور کے 18نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا 

لاہور کے 18نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی)  لاہور کے 18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا، صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ہے۔ کارڈ کے ذریعے فری علاج کرانے والے ہسپتالوں میں شریف میڈیکل سٹی، فاروق ہسپتال، اختر سعید ہسپتال، رشید ہسپتال، بحریہ آرچرڈ ہسپتال، لاہور کئیر ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال، انمول ہسپتال، حسین میموریل ہسپتال، الشفیع ہسپتال، سینٹرل پارک ہسپتال، آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپلکس، عارف میموریل ہسپتال، چوہدری اکرم ہسپتال، لائف کئیر ہسپتال، ایوسینا ہسپتال، بیگم اختر ٹرسٹ ہسپتال شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 17 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جانے ہیں، اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پر کینسر، امراض قلب، حادثاتی چوٹیں، گردوں و جگر کی بیماریاں، ڈائلیسیز اور دیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہیں جبکہ اوپی ڈی، جنسی و نفسیاتی بیماریوں، شراب نوشی و خود کشی اور بانچھ پن کی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جائے گا۔
صحت انصاف کارڈ

مزید :

صفحہ آخر -