کامونکے ٹول پلازہ پر پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک، ایک فرار
گوجرانوالہ،کامونکے(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک،ایک فرار ہو گیا بتایاگیاہے کہ وزیرآباد علاقہ چیمہ کالونی میں واقع سلمان جوندہ کے گھر میں کار سو ارچار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوئے تو سلمان جوندہ کی والدہ نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر علاقے کی ناکہ بندی کروادی گئی۔ ڈاکو جب کامونکے ٹول پلازہ کے قریب پہنچے توپولیس ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کا سلسلہ تقریباًایک گھنٹہ تک جاری رہا۔پولیس مقابلہ کے دوران تین ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرارہوگیا، لٹنے والی متاثرہ فیملی نے موقع پر پہنچ کرڈاکوؤں کو پہچان لیا،ہلاک ڈاکووں میں سے ایک کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی باقی دو کی شناخت کا عمل جا ری ہے۔پولیس نے لوٹا گیا مال مسروقہ برآمدکرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس مقابلہ