حکومت سندھ نے کینجھرجھیل  میں کشتی رانی پر غیر معینہ مدت  تک پابندی عائد کر دی

حکومت سندھ نے کینجھرجھیل  میں کشتی رانی پر غیر معینہ مدت  تک پابندی عائد کر ...

  

ٹھٹہ(آئی این پی)  حکومت سندھ نے کینجھرجھیل میں کشتی رانی پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کینجھر جھیل میں میں کشتی ڈوبنے کے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے اوور لوڈنگ کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے کشتی مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ کینجھر جھیل میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کشتی کے مالک نے استعداد سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

حکومت سندھ 

مزید :

صفحہ آخر -