ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا اعلان

   ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا اعلان

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے مسائل میں حل میں ناکامی پر حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کورونا کا مسئلہ شروع ہوا اس وقت سے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان بحث چل رہی ہے، ایک قدرتی آفت آئی ہے اور پہلے دن سے پوائنٹ اسکورنگ شروع ہو چکی ہے، کراچی کا مسئلہ حل کرنا دونوں کے لیے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے کوئی ذاتی انا اور ضد کا مسئلہ بن چکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم تو گزشتہ چار سال سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ کراچی کے مسئلے کا حل کراچی والوں کو پتہ ہے، نہ یا مسئلہ اسلام آباد سے بیٹھ کر حل ہو سکتا ہے نہ یہ مسئلہ لاڑکانہ سے کٹرول  ہو سکتا ہے۔ مسلسل کراچی پر ایک سیاست کی جا رہی ہے، یہ سونے کا انڈہ دینے والی مرغی تختہ مشق بن گئی ہے، وزیر اعلیٰ نے صفائی کو سندھ کا مسئلہ بنا لیا۔ سیوریج کے مسائل بلدیات کے وزیر کے براہ راست زیر اثر ہیں لیکن 70فیصد کراچی میں گٹر ابل رہے ہیں۔

ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ آخر -