قومی سلامتی کمیٹی کے مشاورتی بورڈ کاتھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کیلئے پورٹل بنانے کا فیصلہ 

  قومی سلامتی کمیٹی کے مشاورتی بورڈ کاتھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کیلئے پورٹل ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف کا کہناتھاکہ یہ پورٹل خطے میں اپنی نوعیت پہلا اقدام ہے۔اس پورٹل سے تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ اپنی تجاویز حکومت تک پہنچا سکیں گے اوراس سے جامع پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی، معاون خصوصی نے کہاکہ پورٹل سے ملک بھر کے تھنک ٹینک ایک جگہ پر متحرک ہو سکیں گے۔اس سے اکیڈمیہ اور حکومت کے مابین پائی جانے والی خلیج کو دور کیا جاسکے گا۔

معید یوسف

  

مزید :

صفحہ آخر -