ملکی معیشت کے استحکام میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

ملکی معیشت کے استحکام میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

  

کوئٹہ(آئی این پی) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، مثبت قومی تشخص کو اجاگر کرنے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر سکتے ہیں گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل ومشکلات کا ہمیں احساس ہے جان لیوا کروناوائرس کے باعث کاروباری مراکز اور تفتان اور چمن بارڈرز کی بندش سے زندگی کے تمام شعبے بہت متاثر ہوچکے ہیں تاہم حکومت تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس کوئٹہ میں جمعہ خان کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف کامرس کے بیس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ معاشرے میں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا قومی پیداوار میں اضافے، لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ہمسایہ ممالک کے تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے روشن امکانات ہیں۔

گورنر بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -