پشاور،اوورسیز پاکستانی مزدوروں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور،اوورسیز پاکستانی مزدوروں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اورسیز پاکستانی مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت شاہ ولی اور دیگر اورسیز مزدروں نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث ہم کویت سے واپس ائے تاہم اب کورونا وباء ختم ہو چکی ہے اسی لئے بہت سے ممالک کیلئے فلائٹس کھل چکے ہے لیکن کویت کے فلائٹس ابھی تک نہیں شروع ہو سکے جسکی وجہ سے ہم یہاں پھنس گئے اور ہمین شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ہمارے اقامے بھی ختم ہونیوالے ہے جسکے باعث کویت واپس جانا ہمارے لئے نا ممکن ہو جائے گا مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کویتی وززیر خارجہ حکام سے اس سلسلے میں مذکرات کریں تاکہ ہم واپس کویت جا کر محنت مزددوری کر سکے بصورت دیگر اسلام آباد کا کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -