امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں سات اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔شیئرز میں اضافے کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ان کی مجموعی دولت تراسی اعشاریہ چھ ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
امیر ترین شخص