کراچی:غیر قانونی  تعمیرات منہدم و سربمہر

      کراچی:غیر قانونی  تعمیرات منہدم و سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد  میں پلاٹ نمبر 3/11، بلاک 4-E،پر گراؤنڈپلس پہلی منزل کی آرسی سی چھت و تعمیرات،پلاٹ نمبر 2/4،بلاک 2-D،پر سامنے کی جانب کی تعمیرات  اور پلاٹ نمبر 5/7،بلاک 2-F،پرپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاجبکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر9/25،بلاک 5-A،پاپوشنگردوسری تاچوتھی منزل کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔ علاوہ ازیں گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R-1963،بلاک 2،پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمزاور مزیدتعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ،پلاٹ نمبرR-1255،بلاک 2،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں  اورآرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیا

مزید :

صفحہ آخر -