الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ 

  الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اسپانسرکردہ بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ہیلتھ اسکریننگ الخدمت ناظم آباد،کورنگی،اورنگی کے اسپتالوں میں کی گئی۔ماہر جنرل فزیشن،ای این ٹی،دانتوں سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے بچوں کا مکمل معائنہ کیا۔انہیں اچھی صحت کے فوائد سے آگاہ کیا اورروز مرہ کے معمولات کے انسانی زندگی پر پڑنے والے منفی یا مثبت اثرات سے متعلق بھی آگہی فراہم کی۔دوسری جانب الخدمت کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام میں زیر کفالت بچوں کیلئے آن لائن مقابلوں کا اعلان کیا ہے۔ آن لائن مقابلوں میں مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے یہ مقابلے کراچی کی سطح پر ہوں گے،بعد ازاں ملکی لیول پر بھی ان مقابلوں کااہتمام کیا جائے گا۔مقابلے کے تمام پوزیشن ہولڈز میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ آن لائن مقابلوں کے انعقاد کا مقصدبچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -