خدمات کا اعتراف بہترین قدم ہے،ریحان ہاشمی 

  خدمات کا اعتراف بہترین قدم ہے،ریحان ہاشمی 

  

کراچی (پ ر) خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی معاشرتی سدھار کی کوششوں کو تقویت پہنچاتی ہے، یہ بات چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل محمد ریحان ہاشمی نے رفتار ویلفیئر آرگنائزشن کی جانب سے ریسکیو و دیگر ملازمین اور افسران کو بہترین عوامی خدمات پر سراہنے کیلئے منعقدہ تقریب کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے محدود وسائل کو فرض کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دینے والے ڈی ایم سی ملازمین کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ستائشی اسناد دینے پر سیکریٹری جنرل رفتار ویلفیئر آرگنائزیشن فیض الحسن کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر فہیم خان کا کہنا تھا اچھے کاموں کا سراہا جانا منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی اور خاتمے میں اہم کِردار ادا کرتا ہے، ڈائریکٹر ریسکیو ڈی ایم سی سینٹرل داور عباس نے رفتار ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حوصلہ افزائی جذبہ خدمت میں اضافہ اور کارکردگی میں مزید نکھار لانے کا سبب بنے گی، اس موقع پر سیکریٹری جنرل رفتار ویلفیئر فیض الحسن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بڑا سخت وقت تھا اور میں نے ڈی ایم سی سینٹرل کے ریسکیو کارکنان کو خود دیکھا کہ وہ سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف رہے، حتٰی کہ حالیہ بارشوں کے دوران نا صرف پانی کی نکاسی کیلئے بلکہ بند ہوجانے والی گاڑیاں و موٹر سائیکلیں اسٹارٹ کرانے کیلئے بھی آگے آگے نظر آئے، فیض الحسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق تھا کہ ان کی خدمات کو سراہا جائے، اس موقع پر رفتار ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر اورنگزیب شہزاد اور سینئر صحافی ندیم آرائیں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

مزید :

صفحہ آخر -