بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کا 43واں اجلاس

  بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کا 43واں اجلاس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف آ ف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے 43ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیول چیف کو جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔  بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں خصوصی طور پر تعلیمی شعبہ جات، انفراسٹرکچر، بجٹ اور بحری معیشت پر توجہ دی گئی۔ نیول چیف جو یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین بھی ہیں نے اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے پر یونیورسٹی کی کاوششوں کو سراہا۔ انھوں نے یونیورسٹی کے نئے وژن کے مطابق تعلیمی معیار کوڈھالنے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔ بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں بورڈ ممبرز بشمول سینئر نیول آفیسرز، سیکرٹری وزارت سا ئنس و ٹیکنالوجی، مشیر وزارت منصوبہ بندی، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کی متعلقہ اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -