عسکری بینک کے ششماہی منافع میں 59 فیصد اضافہ 

  عسکری بینک کے ششماہی منافع میں 59 فیصد اضافہ 

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) 30 جون،2020 کوختم ہونے والی ششماہی کے لئے عسکری بینک نے اپنے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس میں بعد از ٹیکس منافع4.95 ارب روپے رہا، جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ کا حامل رہا۔فی شیئر آمدنی میں 3.93 روپے،صارفین ڈیپازٹس میں 8فیصد اضافہ ہوا جو  734 ارب روپے رپورٹ کیے گئے۔CASA کی شرح 82فیصد سے بہتر ہو کر 86 فیصد ہوگئی۔مجموعی ایڈوانسز  434ارب روپے ہوگئے جو 9 فیصد اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔کوویڈ 19- کے چیلنجز کے باوجود بینک کی یہ کارکردگی بینک کے استحکام اور مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ(PACRA) کی جانب سے بینک کی اینٹیٹی ریٹنگ AA+(ڈبل اے پلس) تفویض کی گئی ہے جوبینک کی متعلقہ پوزیشیننگ میں استحکام اور کیپٹیل ایڈکیسی میں مسلسل بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔ بینک کی مختصر مدت کی ریٹنگ 'A1+' برقرار رہی

مزید :

صفحہ آخر -