یو اے ای اسرائیل معاہدہ افسوسناک ہے،عبدالرحمن سلفی

  یو اے ای اسرائیل معاہدہ افسوسناک ہے،عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی، مولانا پروفیسرحافظ محمدسلفی،علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی، مولانااسحاق شاہد، مولاناعبدالوکیل ناصر، مولانازاہدہاشمی الازہری،مولانامفتی جاسم سلفی، مولانافضل ربی،مولاناسیدعبدالرحیم شاہ،حافظ عبدالحنان بندہانی،ودیگرعلماکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں عرب امارات کااسرئیل سے معاہدہ پر افسوس اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاہدہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور انکی جدوجہدوقبلہ اوّل کی آزادی کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگاا اورعالم اسلام کے اجتماعی مفاد کے منافی اثرات مرتب کریگابیان میں عرب امارات سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اس اقدام پرنظرثانی کرے۔ اورامت کے اجتماعی مسائل قبلہ اوّل کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہدکیخلاف معاہدہ کو ختم کرے علماکرام نے اپنے بیان میں کہاکہ کشمیراور فلسطین کامسلہ پوری عالم اسلام کیلئے متفقہ مسئلہ ہوناچاہیے او۔آئی۔سی کااجلاس بلاکر ان مسائل کے حل کے لیے تمام اسلامی ممالک کو ایک پیج پرہوناچاہیے

مزید :

صفحہ آخر -