کورنگی میں ٹریفک حادثہ،2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  کورنگی میں ٹریفک حادثہ،2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار گاڑی کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈس چورنگی کے قریب پیش آیا، دونوں موٹر سائیکل سوار نامعلوم گاڑی کی زد میں آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -