میری ٹائم نے ماہی  گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا 

میری ٹائم نے ماہی  گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کورنگی فش ہابر کے قریب سمندر میں بروقت کارروائی کرکے 3ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا اور کشتی کو بحفاظت کورنگی فش ہاربر پہنچادیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی فش ہاربر کے قریب سمندر میں ایک چھوٹی ماہی گیر کشتی میں فنی خرابی کی وجہ سے پانی بھرنا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے کشتی ڈوبنے لگی۔اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تیز رفتار فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین کی پٹرولنگ پر تھی نے بروقت موقع پر پہنچ کر کشتی سے پانی نکالا اور تین ماہی  گیروں کو بچالیا اور اس کے بعد کشتی کو ماہی گیروں سمیت بحفاظت کورنگی فش ہابر پہنچادیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو ساحل سمندر سے لے کر 840ناٹیکل میل طویل سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈی نیشن کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔محدود وسائل اور رف سمندر ہونے کے باوجود پی ایم ایس اے ہر وقت ماہی گیروں اور کشتیوں کی حفاظت اور مدد کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -