یوسی 26ساؤتھ کے چیئرمین قیصر امتیاز انتقال کرگئے

یوسی 26ساؤتھ کے چیئرمین قیصر امتیاز انتقال کرگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے یوسی چیئرمین قیصر امتیاز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قیصر امتیاز ایک محنتی، فرض شناس اور فعال شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے یوسی چیئرمین کی حیثیت سے اپنے علاقے میں نمایاں خدمات انجام دیں،میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم قیصر امتیاز کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ یو سی 26 کے چیئرمین قیصر امتیازمنگل کو انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ  عائشہ مسجد میں اداکی گئی بعد ازاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیزواقارب، دوست احباب اور سماجی اور علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی

مزید :

صفحہ آخر -