صوبہ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل منقطع،عوام کو مشکلات

  صوبہ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل منقطع،عوام کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبے میں شدید گرمی کی جاری لہر کی وجہ سے بجلی استعمال بہت بڑھ گیا ہے، جس سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہو کر باربارٹرپ کرجاتا ہے.، گرمی کی اس شدید لہر کی وجہ سے بجلی کی لائنوں اورگرڈ سٹیشنز پر لووولٹیج اورلوفریکونسی کے مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے 500 کے وی،220 کے وی اور132 کے وی گرڈ سٹیشنز پر 50% لوڈمنیجمنٹ شروع کردی گئی ہے،تاکہ کسی بڑے بریک ڈاؤن سے بچا جاسکے،اس میں پشاور،سوات،صوابی،بنوں اورملحقہ علاقے شامل ہیں،اسی طرح گرمی اوراوورلوڈنگ کی وجہ سے  لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہے کسی قسم کی فالٹ کی صورت میں اس موسم میں جہاں باہرنکلنا سخت تکلیف دہ ہے وہاں پسکو کے محنتی کارکنان تپتی دھوپ میں کھمبوں پر چڑھ کر مرمتی کام سرانجام دے رہے ہیں اورعوام کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیتے ہیں. ان وجوہات کی وجہ سے بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ نہیں سمجھنا چاھئے. پسکوصارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے کوشاں ہے یہاں صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں زیادہ طلب کے اوقات میں اے سی استعمال نہ کریں اوراگر کریں تو اس کا تھرموسٹیٹ کم سے کم رکھیں، بجلی کے دیگر آلات بھی کم سے کم استعمال کریں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنہ ہو نہ لائنز ٹرپ ہوں نہ تاریں جلیں اور نہ ہی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر جلیں اورصارفین کو بجلی کی فراہمی بلاکسی تعطل کے جاری رہے زیادہ خسارے والے علاقوں کے لوگ قوم سے تعاون کریں اور ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری روک دیں اوربجلی میٹرلگوا کر قانونی  اورجائز طریقے سے بجلی استعمال کریں تو ان علاقوں میں بھی ٹرپنگ اور باربار کے بریک ڈاؤنز ختم ہوجائیں گے،  عوام کے تعاون سے ہی پسکو بجلی سے متعلقہ تمام مسائل پر قابوپاسکتا ہے،