”سکول گریڈز کے مطابق گریڈز“کیمبرج  یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کا مطالبہ تسلیم  

 ”سکول گریڈز کے مطابق گریڈز“کیمبرج  یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کا مطالبہ ...

  

 ملتان(سٹاف  رپورٹر) کیمبرج  یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا کا مطالبہ تسلیم کرلیا، سکول گریڈز کے مطابق گریڈز دئے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق  چند روز قبل کیمبرج یونیورسٹی نے ”او“ اور”اے“ لیول کے نتائج کا اعلان کیا تھا، متعدد سکولوں نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 تھا اور طلباء نے احتجاج بھی کیا تھا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ”اے“ لیول کے بچوں کو ان کی تین سالہ کارکردگی کی بنیاد پراسیس کرکے اپنی مرضی کے نمبرز دے دیے گئے۔ کیمبرج نے رزلٹ کے لیے امتحانات چیک نہیں کئے بلکہ ایکسل کے حساب سے بچوں کی اسیسمینٹ کی ہے جس پر کیمبرج نے پاکستانی طلبا کا مطالبہ تسلیم کرلیا اور ان کے گریڈز سکول کے گریڈز کے مطابق دینے کا اعلان کیا ہے۔کنٹری ڈائریکٹر سی اے آئی ای کے مطابق پاکستانی”او“، ”اے“ لیول کے طلباء کو گریڈز سکول کے گریڈز کے مطابق دئیے جائیں گے۔

تسلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -