صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجراء

  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجراء

  

پشاور(سٹاف پورٹر)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجراء، کاغذات مال کی درستگی، رجسٹری کا اندراج، انتقال کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات و مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد سروس ڈیلوری سنٹر مردان میں کیا گیا۔* ریونیو دربار میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین، اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زیشان خان،ہمایون خان و نور زلی خان، منیجر سروس ڈیلوری سنٹر سجاد خان، تحصیلدار و نائب تحصیلدار مردان و ریونیو عملہ سمیت گرداور و پٹواریوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریونیو دربار میں محکمہ مال سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ اس دوران لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمعبندی، حدبراری، درستگی ریکارڈ اور معاملات آراضیات سے متعلق درپیش مسائل کو ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیا۔ جس پر ڈی سی مردان نے کئی مسائل کو موقع پر حل کر دیا اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے  متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کاونٹرز کا دورہ بھی کیا اور سائلین سے سہولیات کی فراہمی کے ہوالے سے معلوماتحا صل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے دربار ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کئے جائینگے تاکہ عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے پٹواریوں اور دوسرے عملے کو عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کیں اورکہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -