لکی مروت محرم الحرام ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کی گزر گاہوں کے روٹس کا جائزہ

  لکی مروت محرم الحرام ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کی گزر گاہوں کے روٹس کا جائزہ

  

پشاور(سٹاف پورٹر)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب نے محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد، ٹی ایم او المار خان اور سیکورٹی انچارج منعم خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں جلوس کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پولیس، پیسکو اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں بجلی کے بلا تعطل فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، میونسپل سروسز، طبی سہولیات اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری سمیت مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -