شبقدر، پی پی کے کارکنوں اور مائن مالکان معدنیات کی غیر قانونی وصولی کیخلاف مظاہر ہ 

  شبقدر، پی پی کے کارکنوں اور مائن مالکان معدنیات کی غیر قانونی وصولی کیخلاف ...

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی) معدنیات کی غیر قانونی ٹیکس وصولی کے خلاف لوئر مہمند یکہ غنڈ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور مائن مالکان کی جانب سے اختجاجی مظاہرہ، مہمند باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند، جگہ جگہ پر معدنیات ٹیکس وصولی غیر قانونی ہیں، دس سال کیلئے مرجر اضلاع ہر قسم ٹیکس سے مبرا ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مرجرڈسٹرکس جنگریز خان مہمند، سابقہ امیدوار  صوبائی اسمبلی ارشد خان، اور ٹھیکدار سلطان محمد دویزئی سمیت دیگر نے اختجاجی مظاہرے سے حطاب کے دوران کہا، کہ مہمند ڈسٹرک کے عوام انتہائی غریب ہیں، اور یہاں پر اپنے اپنے علاقوں میں محنت مزدوری کرنے پر بھی ان کے خلاف محکمہ معدنیات اور متعلقہ ٹیکس وصول کرنے والے ٹھیکدار اپنے غیر قانونی کاموں سے باز نہیں آتے، جس پر خاموش نہیں رہینگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگ اب اپنے گھروں کیلئے ریت بھی نہیں لے جاسکتے، جو کہ انتہائی ظلم ہیں، موجودہ صوبائی ممبران اور قومی اسمبلی کے ممبر کی خاموشی اس پر معنی خیز ہیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکدار اپنے کرتوتوں سے باز آجائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا اختجاج کا سلسلہ شروع کرینگے۔؎

مزید :

پشاورصفحہ آخر -