مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،سردار اورنگزیب

  مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،سردار ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی رکن مسلم لیگ ن کے یوتھ وینگ کے صدر اور پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا  نے کہا ہے کہ گیارہ اگست کو مریم نواز پر نیب عدالت پیشی کے موقع پر واقع کو قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ اروں کو گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے  پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا  نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ  پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے  پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا  نے کہا کہ خیبر پختون خوا یوتھ ونگ کے نئے صدور منتخب ہوئے، مجھے صوبہ کا صدر نامزد کیا۔سردار ااورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ گیارہ اگست کو مریم نواز کو نیب عدالت پیشی کے موقع پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،: مریم کو دوبارہ نیب بلاکر سازش کے تحت قتل کرنے کا خدشہ ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف نیب میں طرح طرح کے مقدمات بناکر ثابت کچھ نہ کر سکے جبکہ  نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو نوکری سے نکالا گیاسرداراورنگزیب نلوٹھانے کہا کہ  جوش و خروش سے 14 اگست یوم آزادی منائی، آزادی منائی خودمختاری نہیں ملی،لوڈشیڈنگ 18 سے 20 گھنٹے تک جا پہنچی جبکہ نوز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو ا تھا اور دہشت گردی بھی ختم ہوئی تھی،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے انہوں نے کہا کہ یو ٹرین وزیر اعظم نے اقتدار سے قبل کیا وعدے کیا تھے یا کیا ہو رہے، بائیس وزراء کونسلر نہیں بن سکتے آج ملک چلا رہے ہیں،: غریب دو وقت روٹی کو ترس رہے ہیں، چینی، گھی، پیٹرول مہنگے ہوچکے ہیں سردار اورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ کرپشن دیکھنے کے لئیے بی آر ٹی کو دیکھ لیں، نیب چئیر مین کو یہ کرپشن کیس نظر نہیں آرہی،: چینی، آٹا اسکینڈل پر نیب کیوں خاموش ہے سردار اورنگزیب نلوٹھا نے کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرکے ہی ملک بچا سکتے ہیں،قیادت سے کال ملنے پر کارکنان قائد کے حکم پر لبیک کہینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -