بٹ خیلہ،جماعت اسلامی درگئی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام فلسطین کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور متحدہ عرب امارات کا فلسطین پر ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے کے خلاف سخاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی آمیر خورشید ربانی اور تحصیل امیر مولانا جمال الدین کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں کسان بورڈ کے صوبائی صدر حاجی رضوان اللہ، صدر جے ائی یوتھ جاسم علی ایڈوکیٹ، سابق ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد، جنرل سیکرٹری فضل وہاب اورجے ائی یوتھ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطینیوں کے حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے سخاکوٹ بازار کا چکر لگایا اور مین بس سٹاپ پر جلسہ منعقد کیا جس سے ضلعی امیر خورشید ربانی، تحصیل امیر مولانا جمال الدین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔مقررین نے او ائی سی اجلاس بلانے اور عرب امارات سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا