صوابی،3 منشیات فروشوں   کو قید وجرمانے کی سزا

صوابی،3 منشیات فروشوں   کو قید وجرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس کے اوصاف بہترین تفتیش فوری انصاف گزشتہ مہینے میں تھانہ صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کو دھرلیے تھے۔ عدالتوں سے منشیات فروشی کے دھندے کرنے والے تین ملزمان کو  قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان نے کچھ عرصہ قبل دوران ناکہ بندی حفیہ اطلاع پر سمگلر ملزم تبارک سکنہ ٹوپی بوٹکہ  سے 3010 گرام چرس پکڑی تھی۔اسی طرح منشیات فروش اشرف خان سکنہ پابینی سے 2015گرام چرس اور منشیات فروش  ملزم رئیس سکنہ افغانستان حال گوہاٹی کیمپ سے  990گرام چرس برآمد کیے گئے تھے ملزم تبارک خان کو عدالت کی طرف 3 سال قید اور 06 لاکھ روپے جرمانے ملزم رئیس کو عدالت کی طرف سے 02 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے اور ملزم اشرف خان کو عدالت کی طرف سے 2 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کئے۔ ڈی پی او صوابی کی کمانڈنٹ میں ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان  نے کیس کی مختلف پہلووں کا بغور جائزہ لیا تھا۔بہترین تفتیش کی بدولت تینوں  ملزمان کو آج ماڈل کورٹ سے  قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔