وزیر گڑھی میرہ (جلوزئی)کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل، بھائی قاتل نکلا

وزیر گڑھی میرہ (جلوزئی)کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل، بھائی قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)وزیر گڑھی میرہ (جلوزئی)کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ بھائی قاتل نکلا۔ملزم کا اعتراف جرم۔آلہ قتل برآمد۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔10-07-2020 کو وکیل ساکن خیبر ایجنسی حال وزیر گڑھی میرہ نے  پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرابھائی سلامت آبپاشی کیلئے راحت کے کھیتوں میں گیا تھا۔جہاں پر ملزم /ملزمان  نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔جبکہ میری یا میرے بھائی کی کسی کے ساتھ کوئی دُشمنی وغیرہ نہیں ہے۔جس پر مقدمہ نمبر 277مورخہ 10-07-2020 جرم 302تھانہ جلوزئی رجسٹر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) نجم الحسنین نے ڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں آصف مومین ایس ایچ او جلوزئی  پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔تفتیش کے دوران مقتول کا بھائی پولیس کے تفتیش میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔پولیس کو مقتول کے موبائیل اور دوسری معلومات فراہم کرنے میں ہمیشہ بہانے بناتا رہتا۔اور تفتیش میں عدم دلچسپی لے رہا تھا۔جس سے تفتیشی ٹیم کو اُسے باقاعدہ طور پر تفتیش میں شامل کرنا پڑا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔کہ مقتول  کی وجہ سے اکثر اُسے لوگوں کے گلے شکوے آتے جس سے میں تنگ آگیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا موبائیل فون اور آلہ قتل برآمد کر لیاگیا ہے