سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق‘15ستمبر سے پانچویں تا دہم کلاسز شروع
ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق ہوگیا، پندرہ ستمبر سے پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسز جنوری سے شروع کیے جانے کا امکان ہے، پرائیویٹ سکول مالکان(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
سے 25 اگست تک تجاویز مانگ لی گئیں، تفصیل کے مطابق حکومت نے سکولوں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کو بلوایا جائے گا جبکہ پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کو جنوری میں سکول بلوائے جانے پر غور کیاگیا۔ ایس او پیز کے مطابق آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے۔ایک دن سکول آنے والے بچوں کو اگلے روز چھٹی ہوگی۔نجی سکول مالکان کے اصرار پر کمرہ جماعت میں طلباء کا درمیانی فاصلہ چھ فٹ سے کم کرکے 3 فٹ کردیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کو سکول بلوانے کے حوالے سے 25 اگست تک پلان مرتب کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تاہم حتمی فیصلے وفاقی حکومت کے اجلاس میں کئے جائیں گے۔
کلاسز