بحث مکمل‘ چھوٹو گینگ کیخلاف آخری دو کیسوں پر فیصلہ محفوظ

 بحث مکمل‘ چھوٹو گینگ کیخلاف آخری دو کیسوں پر فیصلہ محفوظ

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان کے جج مسعود ارشد نے چھوٹو گینگ کے خلاف آخری دو کیسز پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ سماعت پر ملزمان کے زیر دفعہ 342 کے قلمبند شدہ (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

بیانات پر بحث مکمل کرلی گئی تھی۔ چھوٹو گینگ کے کیسز میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے تھے۔چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتی ٹرائل سینٹرل جیل میں جاری ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان اور تھانہ بیٹ میر ہزار مظفر گڑھ میں قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل ہیں۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے موت اور عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے جس پر وہ جیل میں قید ہیں۔

چھوٹو گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -