جہانیاں: 12 ایکڑ سرکاری اراضی کی لیز پر نیلامی‘ بولی میں کئی کسانوں کی شرکت
ِٹھٹھہ صادق آباد+ اڈا پل 14(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کی زیر نگرانی گورنمنٹ ماڈل (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
پرائمری سکول چک نمبر 112/10R میں چک نمبر 112 ٹین آر کی تقریباً 12 ایکڑ سرکاری زمین کی لیز پر نیلامی کا انتظام کیا گیا۔ نیلامی سے قبل سرکاری اشتہارات اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے منادی کرائی گئی تھی۔ آج ایک بار پھر مقامی مسجد میں سرکاری زمین کی منادی کی گئی۔اس وجہ سے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں کافی تعداد میں نیلامی میں حصہ لینے کے لیے بولی دہندہ نیلامی میں شامل ہونے کے لیے حاضر ہوئے۔ بولی کا عمل شروع کرنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چند ضروری ہدایات دیں اور ایک طریقہ کار واضع کیا۔ کم بولی سے شروع ہونے والی نیلامی آخرکار 47/48ہزار فی ایکڑ تک پہنچ کر ختم ہوئی اور زمین زیادہ بولی دینے والے کسان کے سپرد کی گئی ہے۔ اسطرح اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان کی نگرانی میں تقریباً 12 ایکڑ سرکاری زمین کی کل نیلامی کم وبیش پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار پانچ سو روپے میں دی گئی۔ جبکہ ماضی میں یہی سرکاری زمین تقریباً 12 ایکڑ بس ٹوٹل رقم تقریباً تین لاکھ ساٹھ ہزار کے لگ بھگ دی گئی تھی۔ تحصیلدار جہانیاں فرخ جاوید اور مہر ظفر قانون گو موجود تھے
لیز