ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے  حکومت کا کردار قابل تحسین‘ رئیس محبوب خان

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے  حکومت کا کردار قابل تحسین‘ رئیس محبوب ...

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے نہ صرف سنجیدہ بلکہ عملی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کردار ادا کرنے کی مضبوط منصوبہ بندی کر چکی ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کو درپیش مسائل سے نجات ملے گی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو رہاہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان نے لاہور قصر غازی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت کا کردار قابل تحسین ہے مہنگائی بے روز گاری اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے بھی حکومت اپنا سنجیدہ کردار ادا کررہی ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار جنوبی پنجاب سمیت صوبہ پنجاب کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں قومی اسمبلی حلقہ این اے 180کے عوام کو احساس محرومیوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رئیس محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -