رکن قومی اسمبلی چودھری فقیر احمد آرائیں بورے والا کو ضلع بنوانے کیلئے سرگرم‘ 31 اگست کو اسلام آباد میں اہم اجلاس‘ بڑے فیصلے متوقع‘ ذرائع

 رکن قومی اسمبلی چودھری فقیر احمد آرائیں بورے والا کو ضلع بنوانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہاہے کہ وہ 31 اگست کو قائمہ کمیٹی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 برائے بین الصوبائی رابطہ  کے اجلاس میں بوریوالا کو ضلع بنانے کیلئے تمام تر شواہد کے ساتھ اپنا موقف پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی ساجد شریف آرائیں۔حافظ رضوان عابد آرائیں۔سابق اقلیتی  ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر مسیح رندھاوا۔اسلم جمال۔محمد شاہد۔ چوہدری نوید احمد آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے  انہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے  بوریوالا کو ضلع بنانے کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد  جس کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جو اس وقت اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے قومی اسمبلی کی صوبائی کوارڈینیش کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا اب اس کمیٹی کا اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں زیر صدارت چیئرمین آغا حسن گل منعقد ہو گا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا بھی شریک ہونگی جس میں وہ بوریوالا کو ضلع بنانے کے حوالے سے تمام شواہد اور ڈاکومنٹس  کے ساتھ شریک ہونگے۔
متوقع