سیاسی مداخلت ختم‘ ڈاکٹر رفیق اختر چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے ایم ایس تعینات مخالفین کو سکتہ‘ ملازمین میں خوشی کی لہر

 سیاسی مداخلت ختم‘ ڈاکٹر رفیق اختر چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف ...

  

 ملتان ( وقا ئع نگار) بالآخر چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کارڈیالوجی میں مسیحاؤں کا  سیاسی گٹھ جوڑ اختتام پذیر ہو گیا۔ سیاسی مداخلت کے باوجود محکمہ صحت کے اعلی افسر کی ہدایت پر  نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر رفیق اختر نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ کارڈیالوجی ہسپتال میں نئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی تعیناتی نے خوشی کا ماحول بنا دیا ہے۔ اور ساتھ ہی ملازمین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔واضح رہے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے دو روز قبل گریڈ 20 کے سینئر ترین ڈاکٹر رفیق اختر کو چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ جس کے بعد مذکورہ  ہسپتال میں ایم ایس کے عہدے پر تعیناتی کی خبر سن کر عارضی چارج پر کام کرنے والے ڈاکٹر اور انکے قریبی ساتھیوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔انہوں نے اپنے اپنے  سفارشیوں کے ذریعے ڈاکٹر رفیق اختر کو عہدے سے ہٹانے منصوبہ تیار کیا۔اور کچھ گھنٹوں کے بعد اپنی موت آپ مر گیا۔کیونکہ صوبائی صحت کے اعلی افسر کی مداخلت پر کارڈیالوجی انتظامیہ نے فوری طور پر  ایم ایس کے عہدے کا چارج ڈاکٹر رفیق اختر کو دے دیا۔جہنوں نے  اپنی  ذمے داریاں  سنبھال لیں۔ ڈاکٹر رفیق اختر کے خلاف روڑے اٹکانے کا منصوبہ ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کارڈیالوجی کے ملازمین ڈاکٹر رفیق اختر کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اور ساتھ ہی سکھ کا سانس لیا ہے۔ ملازمین نے اعلی صحت کے افسران کے اس فیصلہ کو ہسپتال کی بہتری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -