بار عہدیداروں پر حملے‘ وکلاء کی مکمل ہڑتال

 بار عہدیداروں پر حملے‘ وکلاء کی مکمل ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

ایشن مظفرگڑھ نے شہزاد منیر بھٹی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن اور غلام مصطفے چودھری ایڈووکیٹ,سابق سیکریٹری پاکپتن بار پر قاتلانہ حملے کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی, وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہں کی,جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا, پنجاب وکلاء  محاذ کے چیئرمین رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے صدر ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری بار زبیر سہرانی ایڈووکیٹ, رانا واجد علی ایڈووکیٹ, نواب شہباز خان ایڈووکیٹ,ملک کبیر احمد عاربی ایڈووکیٹ اور بار کے دیگر عہدیداران نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے بوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور وکلا کو کچہری حدود میں فول پروف سیکیورٹی فراھم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہڑتال