عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او چارسدہ

   عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او چارسدہ

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس افسران عوام کا اعتما د حاصل کرکے جدید سائنسی خطوط پر پولیسنگ یقینی بنائے۔وہ پولیس سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں سرکل سٹی کے ڈی ایس پی محمد اقبال خان، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے سمیت اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاری کے حوالے سے پلان مرتب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد شعیب خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔پولیس اپنے کردار اور بہترین اخلاق سے عوام کے دل جیت کر پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کر یں۔ پولیس عوام کے تعاون سے جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدید پولیسنگ سے استفادہ کریں اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے جدید سائنسی خطوط پر تفتیشی عمل یقینی بنائے۔اجلاس میں سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او محمد ریاض خان کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او محمد شعیب خان نے دیگر ایس ایچ اوز کو بھی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -