غلط انتقال پر گواہی‘ لیہ سے ملزم گرفتار
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ+ سٹی رپورٹر + بیورو رپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
ہدایت پر اراضی کے غلط انتقال میں گواہی دینے والے ملزم حقنواز لشاری کو ضلع لیہ کی ٹیم نے سرکل آفیسر اظہر حسین کی قیادت میں گرفتار کر لیا. انٹی کرپشن عدالت کی طرف سے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر ملزم کو گرفتار کیاگیا. علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے 109190کرایہ کی مد میں ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر خالد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثنا ء اللہ کو گرفتار کرلیا. اینٹی کرپشن عدالت نے 30کیسز کی سماعت کی۔
گواہی