اختیارات کا ناجائز استعمال‘ سابق پرنسپل ایس ای کالج حاجی ولی محمد کیخلاف انکوائری کا حکم

 اختیارات کا ناجائز استعمال‘ سابق پرنسپل ایس ای کالج حاجی ولی محمد کیخلاف ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمدعثمان بزدار نے حاجی ولی محمدسابق پرنسپل ایس ای کالج کیخلاف حکم (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

عدولی، اختیارات کاناجائز استعمال اورکالج کے ماحول کو دھمکیوں کے ذریعے خراب کرنے جیسے سنگین الزامات کی روشنی میں پیڈاایکٹ2006 کے تحت کاروائی کاحکم دیدیا ہے۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کی جانب سے ملک مختیار احمدممبر انکوائریزII ایس اینڈ جی اے ڈی کوانکوائری آفیسرمقرر کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیاجس پر انکوائری آفیسر نے حاجی ولی محمدسابق پرنسپل ایس ای کالج کو26 اگست صبح دس بجے اپنے دفتر لاہورمیں تمام ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیاہے یاد رہے کہ حاجی ولی محمدکیخلاف اس سے پہلے بھی ایس ای کالج میں 2017 ء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کے دوران طلباوطالبات سے رقم وصول کرنے کے الزامات ثابت ہونے پرسابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے بھی ستمبر2017 ء میں حاجی ولی محمد، زاہد اختراسسٹنٹ پروفیسر ریاضی اورشاہدحسین اسسٹنٹ پروفیسر شماریات کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت انکوائری کاحکم دیاتھاجس کی انکوائری رپورٹ تین سال گزرنے کے باوجود سامنے نہیں آئی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -