مختلف اداروں کا آپریشن‘ دو گوداموں سے 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد‘ کارروائی شروع

مختلف اداروں کا آپریشن‘ دو گوداموں سے 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد‘ ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن، سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس مظفرگڑھ نے تھانہ چوک قریشی کی حدود میں دو غیر قانونی گوداموں سے 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا‘(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 موقع پر موجود جنریٹر، ڈرم و دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سرکل آفیسر سپیشل برانچ فہد منیر اور سرکل افیسر اینٹی کرپشن ملک خالد بلال نے اور سول ڈیفنس افیسر ملک یاسین کی ٹیموں کے ہمراہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کے مرتکب کے افراد کیخلاف گزشتہ روز مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران تھانہ چوک قریشی کی حدود میں واقع پر دو غیر قانونی گوداموں سے 50 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل، جنریٹر، ڈرم اور موقع پر موجود دیگر سامان ضبط کرلیا جبکہ گوداموں کے مالکان ظفراقبال اور محمد شاہد کیخلاف پولیس تھانہ قریشی میں ایف آئی آر درج کرادی اسی طرح ملتان روڈ مظفرگڑھ شہر اور تھانہ خان گڑھ کے علاقہ شاہ گڑھ میں منی پیٹرول پمپس کی صورت میں پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کے مرتکب کریم اللہ، محمد منیر اور محمد صابر کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

مالکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -