ملکی ترقی میں خواتین کا کردار  اہم‘ سردار عبدالحئی خان دستی

   ملکی ترقی میں خواتین کا کردار  اہم‘ سردار عبدالحئی خان دستی

  

 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ+ تحصیل رپورٹر) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا قیام حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے جہاں ضلع کی خواتین دور جدید کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

تقاضوں کے مطابق مختلف ہنر سیکھ سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے قصر بہبود میں تعینات ہونے والے منیجر محمد اکرم تکلیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شعیب رضا مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں ان کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کی قصر بہبود میں خواتین ایک چھت کے نیچے پر سکون اور محفوظ ماحول میں مختلف ہنر سیکھ کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک و معاشی طور پر مستحکم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے منیجر محمد اکرم تکلیر اپنے ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔ منیجر قصر بہبود محمد اکرم تکلیر نے کہا کہ وہ خواتین کے ترقی و بہبود کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔

عبدالحئی دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -