مسائل کا حل‘ حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ زرتاج گل 

مسائل کا حل‘ حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ زرتاج گل 

  

  ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر موسمیات و ماحولیات زرتاج گل نے نیو ویلیج میں بجلی فراہمی کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف سردار شریف لغاری کی تجویزپر زرتاج گل نے نیو ولیج میں بستی پیر بخش ہوتانی بستی چاہ مڑل والا (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

و بستی حاجی طالب حسین ہوتا نی نزد مانکہ کنال موضع پائیگاہ چک نمبر 1 میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیااس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی ضلعی نائب صدر ملک غلام حیدر خان میپکو انجینئر واپڈا ممتاز علی خان سولنگی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھے زرتاج گل نے کہا کہ حلقہ کی تعمیرو ترقی اور مسائل کا حل میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، دور دراز علاقوں کو بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے حاجی پیر بخش خان ہوتا نی ہوتانی برادری بدوی برادری برمانی برادری نے وفاقی وزیر زرتاج گل صاحبہ کا پرجوش استقبال کیا انہوں نے بجلی کی فراہمی کا شکریہ ادا کیا اور مانکہ کنال پر پختہ پل اور ایک فلٹریشن پلانٹ بنانے کا مطالبہ کیا انشاء اللہ انہوں نے کہا کہ جلد سروے کرکے پلانٹ لگانے کی یقین دہانی کی کرائی۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -