جعلی رپورٹ قبضہ تیار کرنے پر پٹواری سمیت دو ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ 

جعلی رپورٹ قبضہ تیار کرنے پر پٹواری سمیت دو ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ 

  

سیت پور (نمائندہ خصوصی) موضع خنانی سیت پور میں جعلی رپورٹ قبضہ تیار کرنے کے جرم میں ملزمان پٹواری جاوید اور توقیر بر برا کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگئی‘ سپیشل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 جج اینٹی کرپشن مظفرگڑھ  ضیاء اللہ خان نیازی نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردیں۔ تفصیل کے مطابق موضع خنانی سیت پور کے پٹوای جاوید نے مدعی مقدمہ محمد نواز خان کے پلاٹ کی رپورٹ قبضہ جعلی و فرضی طور پر ملزم توقیر بربرا سے ساز باز کر کے تحریر کر دی۔ جس پر توقیر بربرا قبضہ کرنے کی نیت سے محمد نواز خان اور عابد نواز خان ایڈووکیٹ کے گھر عید الاضحی کے روز حملہ آور ہوا۔ پٹواری نے اپنے اختیارات سے تجاوز۔ساز باز اور بھاری رشوت اور طمع نفسانی کے عوض غلط رپورٹ قبضہ دفتر بیٹھ کر مرتب کر دی جسکی انوسٹی گیشن محکمہ انٹی کرپشن  نے کی  اور پٹواری جاوید اور توقیر بربرا کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ نمبری 07/19 درج کر لیا ہے۔ ملزمان کی عبوری ضمانت ضیاء  اللہ خان نیازی سپیشل جج انٹی کرپشن مظفر گڑھ نے جرم ثابت ہونے پر  میرٹ کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ملزمان ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گئے ہیں۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -