ریلوے انتظامیہ کا بڑا آپریشن‘ کروڑوں روپے کی اراضی واگزار‘ دیوار مسمار 

    ریلوے انتظامیہ کا بڑا آپریشن‘ کروڑوں روپے کی اراضی واگزار‘ دیوار مسمار 

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے قیمتی ریلوے اراضی پرنجی بلڈرزکے قبضہ کی کوشش ناکام بنادی رات گئے زبردست آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزارکرواکرتعمیرکی جانے والی پختہ دیوارمسمارکرکے اپنی حد (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

بندی قائم کردی ہے جبکہ بورڈز بھی آویزاں کردئیے گئے‘ کاروائی کی رپورٹ اعلی ریلوے حکام کوبھی بھجوادی گئی.جبکہ نجی بلڈرز کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروادی گئی ہے.بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزڈویزنل ریلوے انتظامیہ کواطلاع موصول ہوئی کہ ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں قیمتی ریلوے اراضی پرقبضہ کے لئے ایک نجی بلڈرز کمپنی کنکریٹ کی دیوار تعمیر کررہی ہے.جس پرفوری طورپرریلوے پولیس اورشعبہ سول انجینئرنگ کی ٹیموں کو متحرک کیاگیااورآپریشن کرکے زمین کونہ صرف نجی بلڈرز کے قبضہ سے واگزرکروالیاگیا.بلکہ وہاں ریلوے نے اپنی حد بندی کرنے کے ساتھ مشتری ہوشیار باش کے بورڈزبھی آویزاں کروادئیے اسی طرح ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کوبھی صورت حال سے آگاہ کردیاگیاہے.جبکہ نجی بلڈرز کے خلاف ریلوے پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے زمین واگزارکروانے کی مکمل رپورٹ بھی اعلی ریلوے حکام کوبھجوادی گئی ہے۔

مسمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -