زلزلہ زدگان کا پیسہ کھانے والے  ریلیف کی بات نہ کریں،شہباز گل

   زلزلہ زدگان کا پیسہ کھانے والے  ریلیف کی بات نہ کریں،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مسترد شدہ جماعت ہے، جن کی اصلیت عوام جان چکے ہیں۔پاکستان (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کا پیسہ کھانے والے ریلیف کی بات نہ کریں، پی ٹی آئی نے اس مشکل وقت میں عوام کو بہترین ریلیف دیا ہے، مشکل ترین معاشی حالات میں عوام کو 12 ہزار کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے کک بیکس کیلئے عوام کو مہنگی ترین بجلی دی، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہوئیں اور بیروزگاری بڑھی۔
شہباز گل