پاکستان کی حفاظت‘ ترقی کیلئے ہر شخص کردار ادا کرے‘ جاوید ہاشمی 

    پاکستان کی حفاظت‘ ترقی کیلئے ہر شخص کردار ادا کرے‘ جاوید ہاشمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اکابرین تحریک پاکستان کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اسکی بنیاد میں لاکھوں شہادتوں کا خون شامل ہے وطن عزیز مملکت خداداد کی حفاظت و ترقی کے لیے ہر (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم نگار وطن و سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے زیراہتمام پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں تحریک پاکستان کے کارکن شوکت اللہ وارثی مرحوم کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ استحکام پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی بابو نفیس احمد انصاری،چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد،ملک آصف رجوانہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر بھارت نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا وطن عزیز کی سالمیت کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین،ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا،چیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان ملک محمد یوسف،چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین،ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی،چوہدری ذوالفقار،ڈاکٹر تسلیم قریشی،حافظ معین خالد،حافظ ظفر قریشی،سید محمد علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور مدینہ منورہ کے بعد دوسری اسلامی ریاست ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے علماء کرام اور ہر پاکستان کو اجتماعی اور انفرادی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے تحریک پاکستان کے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی بقا اور تعمیرو ترقی کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا تقریب میں میزبان بابرخان وارثی،ملک عمران یوسف، ارشد خان،راؤ عارف رضوی،حاجی لیاقت سیال،احسان خان وارثی،سید نوید انجم شاہ نے کہا کہ شوکت اللہ وارثی تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے انہوں نے نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی جزبہ بیدار کیا تحریک پاکستان کے لیے شوکت اللہ وارثی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جاوید ہاشمی