حکومت عوام کی ترقی‘ خوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ دوست محمد مزاری
راجن پور(تحصیل رپورٹر) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے اور یہ خود انتشار کا شکار ہیں۔کیونکہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں اور بیک ڈور پالیسی کے ذریعے اپنے اپنے ذاتی مفادات کی کوشش میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
مصروف ہیں۔ان کی حکومت مخالف تحریکیں عوامی حمایت سے محروم ہو چکی ہیں۔یہ عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اور ان کی ذاتی مفادات اور کرپشن سے آلودہ سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی بہبود کے تمام منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ حکومت شوبازیوں کی بجائے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ہماری حکومت ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورمشکل معاشی حالات کے باوجودعوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ اب حقیقی ترقی کا دور شروع ہو چکاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف اداروں کو استعمال کر رہی ہے بلکہ اپوزیشن نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہی ہے اور اپوزیشن کا شور شرابا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔تمام ادارے آزاد ہیں اور اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دیں۔
دوست مزاری