محرم الحرام: بہاولپور ریجن میں سکیورٹی انتظامات مکمل‘ اہلکار الرٹ 

محرم الحرام: بہاولپور ریجن میں سکیورٹی انتظامات مکمل‘ اہلکار الرٹ 

  

بہاول پور(بیورورپورٹ+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں‘محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں 514جلوس اور1409مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جنکی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور16090پولیس اہلکار و رضارکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن کی سیکیورٹی پر 7ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران مامور کئے گئے ہیں۔ریجن بھر میں 40اے کیٹگری،45بی کیٹگری،429سی کیٹگری کل514جلوس ہونگے جن کی سیکیورٹی پر21نگران آفیسرز،64انسپکٹرز،402سب انسپکٹرز،625اے ایس آئیز،605ہیڈ کانسٹیبلز،5307کانسٹیبلز تعینات کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ645قومی رضاکار اور1882افرادبطور حسینی رضاکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ریجن بھر میں 56اے کیٹگری،82بی کیٹگری،1271سی کیٹگری کل1409مجالس ہونگی جن کی سیکیورٹی پر17نگران آفیسرز،45انسپکٹرز،160سب انسپکٹرز،555اے ایس آئیز،275ہیڈ کانسٹیبلزاور3016کانسٹیبلز ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں جن میں ایلیٹ، کوئیک ریسپانس فورس،،ڈالفن،محافظ اسکوارڈ، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس بھی شامل ہیں۔حساس جلوس ومجالس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرہ اور CCTVکیمرہ جات بھی نصب کیے جائیں گے اور چھتوں پر سانئپرگن سے لیس پولیس اہلکاران تعینات کئے جائیں گے۔جلوس مجالس میں شرکت کرنے والوں کی بذریعہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر کے علاوہ جسمانی تلاشی بھی لی جائے گی۔جلوس مجالس کو تین سطحی سکیورٹی مہیا کی جائے گی اورجلوس کے روٹس کو سپیشل برانچ کے عملہ سے باقاعدہ ٹیکنکل سوئیپنگ کرواکر کلیر کیا جائے گا۔

الاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -