جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،ریحان گل خٹک

جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،ریحان گل خٹک

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں جرائم پیشہ عناصرکیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے لیویزاہلکاراپنی ڈیوٹی کواحسن طریقے سے سرانجام دیں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کا روائی کی جائیگی کیونکہ مالاکنڈایک پرامن ضلع ہے کسی کوامن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے گزشتہ روزلیوی لائن مالاکنڈمیں پوسٹ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراے ڈٰ سی رحمت علی وزیراے سی بٹ خیلہ سہیل خان اے سی درگئی محب اللہ خان اورمالاکنڈلیویزفورس کے میجرفریداللہ خان بھی موجودہ تھے۔انہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈمیں کسی کوامن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے مالاکنڈلیویزکے جوان جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے شریف اورمعززلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے انہوں نے کہاڈیوٹی میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کامالاکنڈلیویزمیں کوئی بھی جگہ نہیں ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام بھی علاقے سے ہرقسم جرائم کے خاتمے کیلئے مالاکنڈلیویزفورس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہوگاعلاقے کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاکنڈمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپریشن جاری ہے اورانکے خاتمے تک جاری رہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -